بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو تحفہ دے دیا
بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو تحفہ دے دیا ہے، جس پر ثانیہ نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں سابق ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون تمہارا شکریہ۔ ساتھ ہی ثانیہ مرزا نے دپیکا پڈوکون کا خط بھی شئیر کیا جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم آپ کی کامیابیوں کو منانا چاہتے ہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح آپ اپنا خیال رکھتی ہیں، اس پر بھی آپ داد کی مستحق ہیں۔ جبکہ اسی حوالے سے دپیکا پڈوکون نے کہا آپ کے لیے ہم نے ایک Care Package بھیجا ہے، جس میں مختلف جسمانی دیکھ بھال کی اشیاء موجود ہیں۔ دپیکا پڈوکون کی جانب سے ثانیہ مرزا کو مختلف سیلف کئیر کی ممکنہ کریمز اور لوشن بطور تحفہ دیے گئے ہیں۔
Buraq blog
8/24/20251 min read


My post content
Explore
Stay updated with the latest entertainment and news.
Connect
Discover
info@buraqblog.com
+92 3358272791
© 2025. All rights reserved.